حج کے دوران غصہ کے ساتھ شیطان لعین کو کنکریاں مارنے کی ویڈیوز وائرل

A person throwing stones at Shetan during Hajj 2022
ایک شخص حج کے دوران شیطان کو کنکریاں مارتے ہوئے۔ فوٹو: ٹویٹر

مکہ معظمہ: اس بار حج کے موقع پربعض حجاج کرام کی جانب سے شیطان لعین کو غصہ کے ساتھ کنکریاں مارنے کی ویڈیوز وائرل ہوئی ہے جو کہ نہایت ہی دلچسپ اور دیکھنے کی لائق ہے۔
مردان ٹائمز کو مکہ معظہ سے حج کے حوالے سے ملنے والی تازہ ترین خبروں کے مطابق سعودی عرب میں حج تقریبآ اپنے آخری ایام میں داخل ہوچکا ہے اور شیطانوں کو کنکریاں مارنے کا عمل جاری ہے۔
اس حوالے سے حج کے موقع پر بعض حُجاج کرام کی جانب سے شیطان لعین کوغصہ کے ساتھ کنکریاں مارتے دکھائی دیے ہیں اور کیمرے کی آنکھ نے اس نطربند کردیا ہے جوکہ نہایت ہی دلچسپ انداز میں ہے۔
سب سے پہلے تو ایک مشہور پاکستانی کرکٹر شعیب اختر نے اس حوالے سے ایک پوسٹ اپنے اسٹاگرام اکاونٹ پر شئیر کی جس میں وہ کہتے ہوئے دکھنائی دیتا ہے کہ اس کو چھوڑنا نہیں اور پھر وہ غصہ کے ساتھ شیطان کو کنکریاں مارنے لگتا ہے۔


اس کے بعد ایک اور حاجی صاحب کی ویڈیو بھی وائرل ہوئی ہے جو کہ غصہ میں شیطان لعین کو کنکریاں مارتے ہوئے دکھائی دیتا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ یہ حاجی صاحب شیطان پر نہایت ہی غصے میں ہے اور وہ نہ صرف کنکریاں مارتا ہے بلکہ شیطان کو کنکریاں مارنے کی رفتار کو اور تیز کرنے کے لئے وہ خود بھی کئی قدم دوڑ لگاتا ہے کہ اور تیز رفتارکے ساتھ شیطان کو کنکریاں ماری جائے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں