پنجاب ضمنی انتحابات: پی ٹی آئی امیدوار 11 نشتوں پر کامیاب جبکہ 5 پر برتری حاصل ہے

PTI Jalsa Photo File 640x480
پاکستان تحریک انصاف کو پنجاب کے ضمنی انتحابات میں واضح کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ فوٹو: فائل

لاہور: پنجاب میں صوبائی اسمبلی کی 20 نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے، غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق اس وقت پنجاب میں پی ٹی آئی کو جھنگ، ملتان، ساہیوال، ڈیرہ غازی خان، خوشاب، شیخوپورہ اور لاہور کی تین انتخابی نشستوں پرواضح کامیابی مل گئی ہے جبکہ اس کے علاوہ پی ٹی آئی کو 7 نشستوں پر واضح برتری حاصل ہے۔
مردان ٹائمز پنجاب کے مختلف خلقوں سے ملنے والی تازہ ترین خبروں کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب کے ضمنی انتحابات میں میدان مار لیا ہے اور کل 20 نشتوں پر ہونے والے انتحابات میں سے اب تک 9 نشتوں پر واضح کامیابی حاصل کرلی ہے جبکہ 7 نشتوں پر انھیں برتری حاصل ہے۔ یاد رہے کہ یہ نتائج غیرسرکاری اور غیرختمی نتائج ہے اور سرکاری نتائج ابھی آنے ہیںِ۔
خبروں کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) نے لاہور کے چار نشتوں میں سے صرف ایک پر کامیاب حاصل ہوئے ہے، تاہم 2 نشتوں پر اُسے برتری حاصل ہے۔
پنجاب کے ضمنی انتحابات کے لئے شام پانچ بجے سے قبل پولنگ اسٹیشن میں داخل ہونے والے ووٹرز نے اپنا ووٹ استعمال کیا جبکہ مقررہ وقت کے بعد آنے والے ووٹرز کو پولنگ اسٹیشن میں داخلے کی اجازت نہیں دی گئی۔
پاکستان تحریک انصاف کی لاہور میں بڑی کامیابی
پی ٹی آئی نے پنجاب کے ضمنی انتحابات میں مخالف جماعت کے امیدواروں کو شکست دے کر لاہور کی کُل چار میں سے 3 انتخابی نشست پرواضح کامیابی حاصل کرلی۔
اس حوالے سے مزید تفصیلات کے مطابق غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے امیدوار میاں محمد عثمان اکرم نے حلقہ 158 (لاہور) میں مسلم لیگ (ن) کی طرف سے مخالف امیدوار رانا احسن شرافت کو شکست دے میدان مار لیا ہے۔
آج 17 جولائی کو پنجاب کے صوبائی اسمبلی کی 20 نشتوں پرہونے والے ضمنی انتحابات کی گنتی کا عمل مکمل ہوگیا ہے اور نتائج کا سلسلہ جاری ہے۔ ان غیر ختمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پنجاب میں اس وقت پاکستان تحریک انصاف نے کئی نشتوں پر اپنے مخالف امیدواروں کو شکست سے دوچار کرکے کامیابی حاصل کرلی ہے۔ پی ٹی آئی نے جن نشتوں پر کامیابی حاصل کی ان میں ملتان، جھنگ، ڈیرہ غازی خان، ساہیوال، خوشاب، شیخوپورہ اور لاہور کی تین انتخابی نشستیں شامل ہیں، جبکہ پارٹی کو 7 نشستوں پر واضح برتری حاصل ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں