عالیہ بھٹ کی میٹ گالا میں جلوے بکھیرنے کی تیاری عروج پر

Alia Bhat Bollywood Actress Photo File 640x480
بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ۔ فوٹو: فائل

ممبئی: رواں برس مئی میں ہونے والے میٹ گالا میں بالی ووڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ بھی شرکت کریں گی جس کے لئے ان کی تیاریاں عروج پر ہے۔
مردان ٹائمز کے مطابق امریکی کے شہر نیویارک میں منعقد ہونے والے دنیا کے سب سے بڑے سالانہ فنڈ ریزنگ فیشن ایونٹ میں رواں برس بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ بھی شرکت کرے گی اور اپنا ڈیبیو کرنے والی ہیں۔
اس حوالے سے میڈیا رپورٹس کے مطابق رواں برس یکم مئی کو ہونے والے اس بڑے فنڈ ریزنگ ایونٹ میں بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ اداکارہ امریکی ڈیزائینرپربال گرونگ کے ڈیزائین کردہ ڈریس کو زیب تن کریں گی۔
عالمی میڈیا کے خبروں کے مطابق اس مرتبہ نیویارک کے شہر میں ہونے والے اس میٹ گالا کی تھیم جرمن ڈیزائینر Karl Lagerfeld پر رکھی گئی ہے جن کا انتقال 2019 میں 85 برس کی عمر میں ہوا تھا۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے بالی ووڈ سے تعلق رکھنے والی معروف اداکاراییں دیپیکا پاڈوکون ، پریانکا چوپڑا اور مکیش امبانی کی صاحبزادی ایشا امبانی بھی اس میگا فیشن ایونٹ میں شرکت کرچکی ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں