مردان: ملزمان نے مکان کسی اور کو بیچنے پر ماں اور تین بیٹوں کو قتل کردیا

Mardan Killing of 4 person in Mayyar area Photo Express News
مردان کے علاقے مایار میں گھر کے تنازعے پر فائرنگ کے نتیجے میں ۴ افراد قتل۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز

مردان: مردان میں مکان خریدنے کے کی خواہش رکھنے والے سفاک ملزمان کی طرف سے اپنا گھر کسی اور کو زیادہ پیسوں میں بیچنے پر فائرنگ کرکے تین بیٹوں کے ساتھ ماں کو بھی قتل کردیا گیا۔

مردان ٹائمز کے مطابق ضلع مردان کے علاقے معیار روڈ رشید آباد میں ایک دلخراش واقعہ پیش آیا جس میں سفاک ملزمان نے مقتولین کو مکان کے اندر گھس کر فائرنگ کرکے چار افراد کا قتل کیا اور فرار ہوگئے۔ جیسے ہی فائرنگ کی اطلاع ملی پولیس اور ریسکیو ادارہ 1122 موقع پر پہنچے جہاں انہوں ںے لاشوں کو اسپتال منتقل کیا۔



مزید خبروں کے مطابق سفاک ملزمان کی جانب سے قتل کئے افراد میں 43 سالہ شاہین زوجہ رحیم گل، 22 سالہ عثمان، 25 سالہ نعمان اور 20 سالہ عرفان شامل ہیں۔

اس حوالے سے مردان کے ایس ایس پی آپریشن روخان زیب نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ملزمان نے مکان زیادہ دام بیچنے کے تنازع پر فائرنگ کی، جبکہ وہ مقتولیں سے گھر کو کم قیمت پر خریدنا چاہتے تھے۔ دوسری طرف مقتولین نے دوسرے گاہک سے اچھے پیسے ملنے پر مکان کسی اور کو فروخت کیا تو تنازع شروع ہوا جس پر انہوں نے فائرنگ کردی۔



مردان ریجن کے ایس ایس پی آپریشن کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں اور ہمیں اُمید ہے کہ ان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں