پی ٹی آئی کے آزاد امیدواروں کا (ن) لیگ میں شمولیت کا سلسلہ بتدریج جاری،

Independent Candidate joined PMLN Photo File
آزاد امیدوار نے پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ فوٹو: فائل

سیالکوٹ: حالیہ عام انتحابات میں سیالکوٹ کے حلقے پی پی 48 سے جیتنے والے آزاد امیدوار خرم ورک نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔

مردان ٹائمز کے مطابق سیالکوٹ کے حلقہ پی پی 48 سے کامیاب ہونے والے آزاد امیدوار نے پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔ انھوں نے ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ میں اپنے حلقے کے عوام کا بہت شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مجھے بھاری اکثریت سے کامیاب کرایا۔

کامیاب ہونے والے امیدوار حرم ورک نے مزید کہا کہ میں اپنے حلقے کے عوام سے اس بارے میں کافی مشاورت کی ہے اور کافی سوچ و بچار کے بعد میں مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کرتا ہوں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: لاہور میں بڑا اپ سیٹ: لطیف کھوسہ نے سعد رفیق کو بڑے مارجن سے شکست دیدی

واضح رہے کہ انھوں نے 8 فروری کو ہونے والے انتخابات میں خرم ورک 47340 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے تھے جبکہ مسلم لیگ ن کے امیدوار لیاقت علی 41657 ووٹ لے کر ہار گئے تھے۔

دوسری جانب سیالکوٹ ہی کے دوسرے حلقے پی پی 49 سے بھی ایک اور آزاد اور نو منتخب ایم پی اے رانا محمد فیاض نے بھی ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔

انھوں نے بھی ایک بیان جاری کیا ہے جس میں آزاد نو منتخب ممبر صوبائی اسمبلی رانا محمد فیاض نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتا ہوں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں