نئی دہلی: کرونا وائرس کی مہلک بیماری نے ایک بار پھر سے ہمسائے ملک بھارت میں ڈھیرے ڈال دیے ہیں اور اس کی پھیلاؤ میں ایک بار پھر تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 10 ہزار سے زائد کوویڈ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
مردان ٹائمز کے مطابق بھارت میں ایک پھر سے کرونا وائرس نے پنجے گاڑ لئے ہیں اور روزانہ کے حساب سے 10 ہزار سے زائد مثبت کیسس رپورٹ ہورہے ہیں۔
مردان ٹائمز کو اس حوالے سے بھارت سے جو خبریں موصول ہوئی ہیں انکے مطابق بھارت میں آج رپورٹ کیسز کی تعداد 10 ہزار 158 ہے جبکہ گزشتہ روز 7 ہزار 830 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔ اس بارے میں بھارتی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ایک دن میں کورونا وائرس کے 30 فیصد کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔
اُدھر دوسری جانب بھارت میں اس وقت فعال کوویڈ-19 کیسز کی تعداد 4 کروڑ 42 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے، اسی طرح یومیہ مثبت کیسز کی شرح 4.42 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔
بھارتی سرکاری ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ہندوستان میں کرونا وائرس کی مثبت کیسوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہا ہے اور اگلے 10-12 دنوں تک کیسز بڑھیں گے۔