کروڑوں زندگیاں بچانے کے لئے میڈیکل سائینس کی اہم پیشرفت

New Development in Medical Science a Patient in Hospital Photo File 640x480
اسپتال میں ایک مریض داخل ہے اور ایک نرس اور ڈاکٹر ان کا معائنہ کررہے ہیں۔ فوٹو: فائل

لندن: کینسر اور دل کی بیماریوں سے کروڑوں انسانوں کی زندگیاں بچانے کے لئے میڈیکل سائنس کی سمت میں اہم پیشرفت سامنے آگئی۔
مردان ٹائمز کے مطابق حال ہی میں ایک برطانوی اخبار نے خبر دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ماہرین نے کہا ہے کہ کینسر اور دل کے بیماریوں سے بچاؤ کی ویکسین آئیندہ چند برسوں میں تیار کرلی جائیں گی۔
اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ ان بیماریوں کی ویکسینز کی تیاری سے ان امراض میں مبتلا کروڑوں انسانی جانیں بچائی جاسکیں گی۔ ماہرین نے خوشخبری دی ہے کہ 2030ء تک کینسر اور دل کی بیماریوں کے خلاف مدافعت پیدا کرنے والی ویکسینز مارکیٹ میں آجائے گی۔
اس بارے میں ماہرین نے کہا ہے کہ ان بیماریوں کے خلاف ویکسینز کی تیاری کےلیے گزشتہ 15 سال کی محنت کامیابی کے قریب ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں