سوات ملاکنڈ سے ٹی ٹی پی کے ایک اہم کمانڈر کو گرفتار کرلیاگیا

Terrorist-arrest-640x480

ملاکنڈ: خیبرپختونخوا کے سی ٹی ڈی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ٹی ٹی پی کے ایک اہم اور مطلوب دہشتگرد کو حراست میں لے لیا ہے.
مردان ٹائمز کو حاصل ہونے والی اطلاعات کے مطابق خیبرپختونخوا کے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے ملاکنڈ میں کاروائی کرتے ہوئے تحریک طالبان پاکستان کے اہم کمانڈراور دہشتگرد احسان اللہ (عرف طلحہ) کو گرفتار کیا گیاہے.
تحریک طالبان پاکستان کے کمانڈراور دہشتگرد احسان اللہ (عرف طلحہ) کو گرفتارکرنے کے لئے محکمہ انسداد دہشتگردی ملاکنڈ ریجن نے آپرشن کرکے احسان اللہ ساکن بونیر کو حراست میں لے لیا ہے. رپورٹس کے مطابق ملزم کے قبضہ سے خطرناک اسلحہ، ایمونیشن، گرنیڈ اور 30 بور کی پستول بھی برآمد ہوئی ہے.
واضح رہے کہ اس سے پہلے صوبائی حکومت نے اُن کی سر کی قیمت 20 لاکھ روپے مقرر کی تھی. جبکہ وہ سی ٹی ڈی کو خیبرپختونخوا میں دہشتگردی کے کئی واقعات میں مطلوب تھا. اس سے پہلے گرفتار دہشتگرد نے ضلع بونیر کے چوک بازار سواڑئی اور ڈھیرئی پل پر بم دھماکے کئے تھے.
تحریک طالبان پاکستان کے کمانڈراور دہشتگرد احسان اللہ (عرف طلحہ) کی گرفتاری کے بعد اُن کے خلاف انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ ردج کر دیا گیا ہے. اور اس کے لئے ایک خاص ماہرین پر مشتمل ٹیم مقرر کی گئی ہے جو اُن سے مزید معلومات کرے گی.
آخری اطلاعات کے مطابق ملزم سے تفتیش جاری ہے جس میں اہم انکشافات کی توقع کی جارہی ہے.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں