اسلام آباد: پاکستان میں ‘اوگرا’ نے ایک مرتبہ پھر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 سے 6 روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی ہے.
مردان ٹائمز کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ملک میں ایک بار پھر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں سے 6 روپے فی لیٹر سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کردی ہے. تفصیلات کے مطابق سمری میں یہ تجویز پیش کردی گئی ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں سے 6 روپے فی لیٹر تک کا اضافہ کیا جائے.
سمری میں ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 4 روپے فی لٹر تک اضافے کی سفارش کی گئی ہے. اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت میں 6 روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز بھی سمری میں سامنے آئی ہے.
واضح رہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق آخری فیصلہ وزیراعظم عمران خان کریں گے، جبکہ وزرات خزانہ کل سے نئی قیمتوں کا اعلان کرے گی.