ڈیرہ اسماعیل خان: تحریک انصاف نے ڈیرہ میں مئیر کی نشت پر میدان مار لیا اور عمر آمین گنڈاپور ڈی آئی خان شہر کے مئیر منتخب ہوگئے ہے.
مردان ٹائمز کے مطابق پی ٹی آئی کے امیدوار عمر آمین گنڈاپور نے ڈیرہ اسماعیل خان میں میدان مار لیا ہے. غیر سرکاری اور غیر ختمی نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے امیدوار عمر آمین گنڈاپور ڈی آئی خان شہر کے پہلے مئیر منتخب ہوگئے ہے.
ڈی آئی خان سے مردان ٹائمز کو تازہ ترین اطلاعات کے مطابق پی ٹی آئی کے امیدوار عمر آمین نے 63753 ووٹ لے کر مئیر کی نشت پر میدان مار لیا ہے. جبکہ جے یو آئی کے امیدوار کفیل نظامی اس دوڑ میں دوسرے نمبر پر رہے اور انھوں نے 38891 ووٹ لے کر دوسری پوزیشن حاصل کرلی ہے. پیپلز پارٹی کی جانب سے سابقہ ڈپٹی اسپیکر بھی مئیر کے امیدواروں میں شامل تھے اور وہ تیسرے نمبر پر رہے.
اس دوران تحصیل باڑہ میں بھی میدان سجا ہوا تھا جس میں 5 پولنگ اسٹیشنوں کے مکمل اور غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق جے یو آئی کے امیدوار مفتی کفیل کامیاب ہوئے ہیں.
اُدھر تحصیل کونسل نوشہرہ میں ری پولنگ کے دوران 231 پولنگ اسٹیشنز پر بھی کڑا مقابلہ ہوا جس میں پی ٹی آئی کی جانب سے وزیر دفاع پرویز خٹک کے بیٹے اور پی ٹی آئی کے امیدوار محمد اسحاق خان خٹک نے 49310 ووٹوں کے ساتھ تحصیل مئیر کی نشت جیت لی ہے. اسی نشت پر جے یو آئی کے امیدوار حاکم علی خیل نے 41051 ووٹ لے کر دوسری پوزیشن حاصل کرلی ہے جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے اُمیدوار احد خان خٹک نے 33409 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے.
اُدھر باجوڑ میں بھی ووٹوں کا میدان سجا تھا جس میں جے یو آئی کے امیدوار حاجی سید بادشاہ نے 18775 ووٹ لے کر تحصیل کونسل خار کے چیئرمین منتخب ہوگئے ہے. اسی نشت پر جماعت اسلامی کے امیدوار ہارون الرشید نے 18243 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے.
Menu