شیخ رشید کے بھتیجے شیخ راشد کو اسلام آباد ائیرپورٹ سے گرفتار کرلیا گیا

شیخ راشد شفیق کو ایف آئی اے حکام گرفتار کرکے لے جارہے ہیں
شیخ راشد شفیق کو ایف آئی اے حکام گرفتار کرکے لے جارہے ہیں۔ فوٹو: فائل

آسلام آباد: شیح رشید کے بھتیجے شیخ راشد شفیق کو سادہ کپڑوں میں ملبوس حساس اداروں کے افراد نے شیخ راشد شفیق کو سعودی عرب سے پاکستان میں اسلام آباد کے فضائی اڈے پر پہنچنے پر تحویل میں لیکر ائیرپورٹ سے روانہ ہوگئے.
مردان ٹائمز کے مطابق پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف اور ان کے ساتھ جانے والے دیگر کابینہ کے ارکان کے ساتھ مدینہ منورہ کے مسجد نبوی میں پیش آنے والے واقعہ کے سلسلے میں فیصل آباد میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سمیت دیگر رہنماؤں اور تحریک انصاف کے ڈیڑھ سو سے زائد ارکان کے خلاف درج مقدمے میں نامزد رہنماؤں کی گرفتاریاں شروع کردی گیں۔
سعودی عرب میں مسجد نبوی میں‌ پیش آنے والے واقعے کے تناظر میں تحریک انصاف کے بعض رہنماؤں اور ارکان کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے جس میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کے بھتیجے ایم این اے شیخ راشد شفیق کوبھی نامزد کیا گیا ہے. وہ جیسے ہی سعودی عرب سے پاکستان میں واقع اسلام آباد واپس پہنچے تو سادہ لباس میں ملبوس سیکورٹی کے حساس اداروں کے افراد نے ان کو نیو اسلام آباد ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا.
شیخ رشید کا بھتیجا راشد شفیق جو کہ قومی اسمبلی کے ممبر بھی ہے، سعودی عرب میں عمرہ کی ادائیگی کے بعد جیسے ہی وطن واپس آنے کے لیے ایئربلیو کی پرواز نمبرPa 2711 پر اتوار کی الصبع نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے تو وہاں پر موجود ایف آئی اے امیگریشن اسٹاف کے ساتھ سادہ کپڑوں میں ملبوس افراد نے ائیر پورٹ پر روک کر تحویل میں لے لیا اور ساتھ چلنے کے لیے کہا تو اس دوران بننے والی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی۔
شیخ راشد کی ائیر پورٹ سے گرفتاری پر ایف آئی اے امیگریشن حکام کسی بھی قسم کا موقف دینے سے گریز کررہے ہیں، تاہم باوثوق زرائع کے مطابق ان کی گرفتاری سعودی عرب میں وزیراعظم کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کے تناظر میں عمل میں لائی گئی ہے.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں