بے بُنیاد الزامات پر جیو نے فواد چوہدری کو ہرجانے کا نوٹس دینے کا فیصلہ کرلیا

Fawad Chaudhry 640x480
پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری۔ فوٹو: فائل

کراچی: سابق وزیراطلاعات اور پی ٹی آئی رہنما کی طرف سے جیو نے بے بنیاد الزامات لگانے پرمذکورہ میڈیا چینل کی طرف سے ان کو ہرجانے کا نوٹس دینےکا فیصلہ کیا ہے۔
مردان ٹائمز کے مطابق جیو نیوز کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے دور حکومت میں وزیر اطلاعات جن کے دور میں پاکستان میڈیا فریڈم انڈیکس کئی درجے نیچے گرا۔
ترجمان جیو نیوز نے مزید کہا کہ انہی موصوف وزیراطلاعات کے دور میں ایک پیکا کا ایک قانون متعارف کروایا گیا جس میں ایک واٹس ایپ فارورڈ کرنے پر چھ ماہ تک بغیر کسی وارنٹ اور ضمانت کے ملزم کو قید کی سختی برداشت کرنا تھی۔
جیو نیوز کے ترجمان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کی طرف سے جیو سمیت کئی میڈیا اداروں کے صحافیوں پر بے بنیاد الزامات پر جیو نے ان کو ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے 19 جون کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ٹوئٹ کی تھی جس انھوں نے کہا تھا کہ ‘وہ سمجھتے ہیں کہ صحافتی تنظیموں کو ان 14 صحافیوں کے خلاف تحقیقات کرنی چاہیے جو حکومت کو مشاورت دے رہے ہیں ان میں جیو ٹی وی کے مین اسٹریم اینکرز شامل ہیں’۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں