پشاور: پشاور ہائی کورٹ کے سینئر وکیل عبدالطیف آفریدی پرہائی کورٹ کے اخاطے میں ہی فائرنگ کرکے قاتلانہ حملہ کیا گیا جوکہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں جاں بحق ہوگئے۔
مردان ٹائمز کے مطابق پشاور ہائی کورٹ کے سئینیر وکیل عبدالطیف آفریدی پر پشاور ہائیکورٹ کے اخاطے میں ہی فائرنگ کی گئی جس کے بعد ان کو قریبی لیڈی ریڈنگ اسپتال پہنچایا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔
اس حوالے سے مزید خبروں کے مطابق ہسپتال کے انتظامیہ نے سابق صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن عبدالطیف آفریدی کے فائرنگ سے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ سابق صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن عبدالطیف آفریدی کو حملہ آور نے فائرنگ کی اور ان کو 6 گولیوں سے نشانہ بنایا۔ پشاور پولیس کا کہنا ہے کہ عبدالطیف آفریدی پر جس شخص نے فائرنگ کی ہے ان کوموقع پر گرفتار کرلیا گیا ہے۔
پولیس کا اس حوالے سے مزید کہنا ہے کہ جس شخص نے فائرنگ کی ہے ان کی شناخت عدنان کے نام سے ہوئی ہے جوکہ سائل کی حیثیت سے ہائیکورٹ میں داخل ہوا۔
پشاور کے ایس ایس پی آپریشنز کاشف آفتاب عباسی نے اس سلسلے میں میڈیا نمائیندوں سے بات چیت کے دوران مزید کہا کہ ملزم سے شناختی کارڈ اور لاء کالج کا کارڈ بھی برآمد ہوا ہے۔
دوسری جانب پشاور کینٹ کے ایس پی محمد اظہر نے کہا ہے کہ لطیف آفریدی پر فائرنگ ان کی ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے سابق صدر لطیف آفریدی ایڈووکیٹ پر سیشن جج آفتاب اقبال اور ان کے خاندان کے 3 افرادکےقتل کا الزام تھا۔ پولیس کا مزید کہنا ہے کہ گرفتار کیا گیا ملزم انسداد دہشت گردی کے مقتول جج آفتاب آفریدی کا بھانجا ہے۔