چئیرمین پی ٹی آئی کے صحت کو سنگین خطرات لاحق ہے، ان کا وزن بھی کم ہوگیا ہے، بشریٰ بی بی

Bushra Bini Wife of Imran Khan PTI Photo Jang News
پی ٹی آئی چیرمین کی اہلیہ بشری بی بی۔ فوٹو: جنگ نیوز

اسلام آباد: پی ٹی آئی چئیرمین کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے سپریم کورٹ میں ایک بیان حلفی میں کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین کی زندگی کو سنگین خطرات لاحق ہیں، اور جیل میں ان کا وزن بھی کم ہوگیا ہے۔

مردان ٹائمز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے اہلیہ بشریٰ بیگم کی جانب سے سپریم کورٹ میں ایک بیان حلفی جمع کرایا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ عمران خان کی زندگی کو سنگین خطرات لاحق ہیں۔

بشریٰ بی بی کی جانب سے جمع کیے گئے بیان حلفی کے مطابق ’جیل میں عمران خان کی صحت روز بروز خراب ہو رہی ہے اور دوران قید ان کا وزن بھی کم ہوا ہے۔ بیان حلفی کے مطابق ستر سالہ شخص کی گرتی صحت ان کی زندگی کیلئے سنگین خطرہ ہے۔

چئیرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بیگم کے مطابق ’میں نے اپنا بیان حلفی جمع کرایا جس میں کہا گیا کہ مشکلات اور تاخیر کے باعث عمران خان سے بائیس اگست کو اٹک جیل میں ملاقات ہوئی۔‘

سپریم کورٹ میں جمع کرائے گئے بیان حلفی کے مطابق ’عمران خان آئین اور قانون کی حکمرانی کے ساتھ کھڑے ہیں اور اس جدوجہد میں وہ ہر قربانی دینے اور مشکل کا سامنے کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں