اسلام آباد: پاکستان نے واضح اعلان کیا ہے کہ انڈیا کی طرف سے کوئی بھی کاروائی کی کوشش کی گئی تو ہمارا جواب کم نہیں ہوگا، بلکہ ہم ان کو ترکی بہ ترکی جواب دیں گے.
مردان ٹائمز کے مطابق پہلگام حملے کے تناظر میں پاکستان کی جانب سے سیکیورٹی کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ اگر ہندوستان نے کسی بھی قسم کی کاروائی کی کوشش کی تو ہمارا جواب کم نہیں ہوگا، بلکہ ہم ان کو ترکی بہ ترکی جواب دیں گے، اور یہ جواب نہایت ہی سخت اور فوراََ ہوگا.
سیکیورٹی اجلاس میں کاراوئی اور فیصلوں کے حوالے سے پاکستان کے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ "انڈیا کو ہم ترکی بہ ترکی جواب دیں گے، اور یہ جواب کم نہیں ہوگاا”
واضح رہے کہ کل انڈیا کے زیرانتظام کشمیر میں ایک ساحتی مقام پہلگام میں نامعلوم افراد کی جانب سے سیاحوں پر ہونے والے حملے میں 26 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے تھے، جس پر ہندوستان کی جانب سے بغیر کسی ثبوت کے اس کا الزام پاکستان پر عائد کیا گیا ہے، اور اس کے نتیجے میں انڈیا نے سندھ طاس معاہدے سے دستبردار ہونے کا اعلان کیا ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: پاکستان افغان پناگزین کے حوالے سے یو این ایچ سی آر کی تجاویز کا پابند نہیں، ترجمان دفتر خارجہ
ہندوستان کی جانب سے یہ اعلان بھی کیا گیا ہے کہ واہگہ بارڈر کو ہر قسم کی ٹریفک کےلئے بند کیا گیا ہے اور انڈیا میں موجود پاکستانی شہریوں کو 48 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا کہا گیا ہے۔
اس حوالے سے پاکستان کے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ایک نجی چینل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انڈیا نے آج جو اعلانات کئے ہیں ان میں غیر سنجیدگی، ناپختگی واضح نظر آتی ہے۔انھوں نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ انڈیا کو ابھی نیندن تو یاد ہوگا، کہ ان کے ساتھ پاکستان نے کیا حشر کیا تھا۔