لندن: ماہرین نے برطانوی حکومت کو کوڈ-19 کے لاک ڈاون کے ختمے پر متنبہ کیا ہے.
تفصیلات کے مطابق سائنسدانوں اور ماہرین نے برطانوی حکومت کو خبردار کیا ہے کہ جولای کے مہینے میں کوڈ-19 کے ایس او پیز اور لاک ڈاوًن کو ختم کرنے کے خطرناک نتائج نکل سکتے ہیں. ماہرین کے مطابق "اس طرح کی کاروائیاں نہایت ہی خطرناک اور ایک غیراخلاقی تجربہ ہے”.
برطانیہ میں سیکریٹری صحت ساجد جاوید نے خبردار کیا ہے کہ گرمیوں میں کیسس کی تعداد ایک لاکھ تک پہنچ سکتی ہے. دوسری طرف حکومتی زرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ برطانیہ کے تقریباً 65 فیصد بالغ افراد کو کرونا کی ویکسین لگوائی جا چکی ہے. اس کے علاوہ برطانیہ کے طبی ماہرین نے برطانوی حکومت پر الزام لگایا ہے کہ وہ کافی عرصہ سے کوڈ-19 کے آنے والے خطرے کو خاطر میں نہیں لا رہے.
Menu