طالبان ملک میں تند وتیز حملوں کے باوجود یقینی فتح سے بہت دور ہے- امریکی جنرل مارک ملی

Afghan Taliban and US Army

واشنگٹن: طالبان کے حملوں کی رفتار کے باوجود وہ افغانستان میں فتح سے دور ہیں.
مردان ٹائمز کے رپورٹس کے مطابق امریکہ کے چیف آف اسٹاف جنرل مارک ملی نے ایک اجلاس میں بتایا کہ یہ بات صیح ہے کہ طالبان بہت تیزی کے ساتھ تابڑتوڑ حملے کر رہے ہے لیکن اس کے باوجود ان کی فتح یقینی نہیں ہے.
امریکی اور نیٹو افواج نے افغانستان میں اپنے بیس سالہ حملوں اور کاروائیوں کو ختم کرنے کا اعلان کیاہے. جس کے مطابق وہ اس سال ستمبر میں اپنا انحلاء مکمل کر لیں گے. امریکی زیرقیادت غیرملکی افواج کے روانگی کے بعد افغان طالبان نے نصف سے زیادہ علاقے پر اپناکنٹرول سنبھال لیا ہے.
مارک ملی کے مطابق ان کے پاس ملک کے زیادہ آبادی والے علاقوں میں سے کوئی بھی نہیں ہے.
دوسری طرف مردان ٹائمز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق افغان طالبان پورے افغانستان میں پھیل رہے ہیں. اور دوسرے علاقوں کا بندوبست بھی سنبھال رہے ہیں. وہ ہر روز سرحدی گزرگاہوں پر قبضہ کر رہے ہیں.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں