ایمانوئیل میکرون دوبارہ پانچ سال کے لئے فرانس کے صدر منتخب

French President Emmanuel Macron-640x480
فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون۔ فوٹو: فائل

پیرس: فرانس میں حالیہ انتخابات کے نتیجے میں ایمانوئیل میکرون فرانس کے دوبارہ صدر منتخب ہوگئے ہیں جس کی صدارت کی مدت پانچ سال ہوگی، انھوں نے اپنے حریف خاتون میرین لیبن کو شکست سے دے کر صدارت کی کرسی دوبارہ سنبھالی ہے.
مردان ٹائمز کو پیرس سے ملنے والی تازہ ترین خبروں‌کے مطابق ایمانوئیل میکرون نے فرانس میں حالیہ ہونے والی صدارتی انتحابات میں میدان مارلیا ہے اور اپنے حریف خاتون میرین لیپن کو شکست دے کر دوبارہ صدارت کی کرسی پر براجمان ہوگئے ہے.
ایمانوئل میکرون نے فرانس میں انتخابی نتائج کے مطابق 58.55 فیصد جبکہ مخالف امیدوار میرین لی پین نے 41.45 فیصد ووٹ حاصل کیے۔ فرانس میں انتخابی قواعد و ضوابط کے مطابق ملک بھر میں پولنگ صبح 8 بجے سے شام 7 بجے تک بغیر کسی وقفے کی جاری رہی. اس دوران فرانس میں 47 ملین سے زیادہ لوگوں نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔
گزشتہ بیس سالوں کے دوران ایمانوئیل میکرون پہلے فرانسیسی صدر ہیں جو کہ دوسری مرتبہ صدر منتخب ہوئے ہے. جبکہ اس مخالف خاتون امیدوار میرین لیپن کا تعلق انتہا پسند جماعت سے ہے. اس انتہا پسند جماعت نے فرانس میں موجودہ الیکشن میں اپنی تاریخ کے سب سے زیادہ ووٹ حاصل کیے ہیں. انتہا پسند جماعت کو زیادہ ووٹ ملنا اس بات کی کھلی گواہی ہے کہ وقت کے ساتھ ساتھ فرانس میں انتہا پسندی میں اضافہ ہورہا ہے۔
لیکن اگر دیکھا جانے تو فرانس کے نئے منتخب شدہ صدر ایمانوئیل میکرون بھی اپنے پہلے دور اقتدار میں اسلام مخالف اقدامات میں کسی سے پیچھے نہیں رہے. انھوں نے اپنے پہلے دور اقتدار میں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے خلاف توہین آمیز خاکوں کی بھرپور حمایت کی تھی. اسکے علاوہ انہی کے دور اقتدار میں فرانس میں مسلمان حواتین پر حجاب کرنے پر بھی پابندی لگائی ہے. لیکن اس کی مخالف خاتون امیدوار ان سے بھی زیادہ مسلمان مخالف سخت گیر نظریات رکھنے والی خاتون تھی.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں