چارسدہ: چارسدہ پولیس سٹی کے حدود میں پلے ڈھیرے کے مقام پر ایک شخص نے معصوم بچے کو قتل کیا جس کے بعد علاقے کے عوام نے قاتل کو بھی جلا ڈالا.
مردان ٹائمز کو چارسدہ سے حاصل ہونے والی اطلاعات کے مطابق ضلع چارسدہ کے پولیس سٹی کے حدود میں ایک المناک واقع پیش آیا جس میں ایک معصم بچے سمیت دو افراد ہلاک جبکہ ایک عورت شدید زخمی ہوگئی.
مزید تفصیلات کے مطابق چارسدہ میںپلے ڈھیرے کے ایک معزور شخص نے کبوتروں کے تنازعہ پر بچے کو قتل کردیا. مقامی افراد کا کہنا ہے کہ قاتل کا مقتول کے ساتھ کئی دنوں سے کبوتروں پر تنازعہ چلا آرہاتھا.
مقامی افراد کا کہنا ہے کہ معذور شخص نے معصوم بچے کو قتل کرنے کے بعد خود کو گھر میں بند کردیا اور پولیس کو بھی گرفتاری دینے سے انکار کررہاتھا. معصوم بچے کے قتل پر علاقے کےعوام مشتعل ہوگئے اور مشتعل عوام نے پولیس کی موجودگی میں قاتل کے گھر پر دھاوا بول دیا اور قاتل اور اس کی ماں دونوں کو قتل کردیا اور اس کے بعد ان کی لاشیں آگ میں پھینک دی.
اطلاعات کے مطابق بعض لوگوں نے قاتل کی ماں کا لاش جلنے سے بچا لیا تاہم لڑکے کی لاش مکمل طور پرجل کر راکھ ہوگئی. بتایا جاتا ہے کہ زندہ جل جانے والے معذور لڑکے کے خاندان کا تعلق افغانستان سے ہے اور وہ یہاں پر مقیم تھا.
Menu