نیویارک: امریکہ نے نیشنل بینک آف پاکستان کو انسداد منی لانڈرنگ کے قوانین پر پوری طرح پر عمل درآمد نہ کرنے کی وجہ سے عائد کی ہے.
مردان ٹائمز کے مطابق امریکہ فنانشل سروسز اتھارٹیز نے پاکستان نیشنل بینک نیویارک برانچ پر 5 کروڑ اور 54 لاکھ ڈالر کا جرمانہ عائد کیا ہے. اس بات کی تصدیق اسٹیٹ بینک کے حکام نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بھی کی ہے.
اسٹیٹ بینک حکام نے مزید بتایا کہ امریکہ میں نیشنل بینک آف پاکستان کو اس حوالے سے وارننگ بھی دی گئی تھی. امریکی فنانشل اتھارٹیز نے کہا ہے کہ پاکستان نیشنل بینک اس حوالے سے تحریری پلان بھی دیا جائے اور اس کے علاوہ انسداد منی لانڈرنگ کے قوانین پر پوری طرح عمل درآمد بھی یقینی بنایا جائے. اس حوالے سے مزید بتایا گیا ہے کہ پاکستان نیشنل بینک مشکوک سرگرمیوں کی مکمل مانیٹرنگ سمیت رپورٹنگ کا عمل بھی درست بنائے.
واضح رہے کہ پاکستان نیشنل بینک پر جرمانہ امریکہ مرکزی بینک اور امریکی فنانشل سروسز اتھارٹیز کی جانب سے لگایا گیا ہے. اس جرمانے میں 2 کروڑ ڈالر کا جرمانہ امریکہ کے مرکزی بینک کی طرف سے لگایا گیا ہے جبکہ 3 کروڑ 54 لاکھ ڈالر کا جرمانہ امریکہ فنانشل سروسز اتھارٹیز کی جانب سے لگایا ہے. نیشنل بینک کو ہدایت کی گئی ہے کہ اس جرمانے کو دو قسطوں میں ادا کرے.
امریکہ کی جانب سے پاکستان نیشنل بینک پر جرمانہ ایک ایسے وقت میں لگایا گیا ہے جب پاکستان کے عمران خان روس کے دورے پر وہاں موجود تھے اور فیٹف ایکشن پلان پرعملدرآمد کے حوالے سے پاکستان سے متعلق جائز اجلاس بھی جاری ہے.
Menu