اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنااللہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کی صرف ایک ویڈیو ہے اوہ وہ بھی جعلی ہے، جس کا مقصد ملکی ایجنسی پر الزام لگانا تھا۔
مردان ٹائمز کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنااللہ نے ایک تازہ بیان میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کی صرف ایک ویڈیو ہے اوہ وہ بھی جعلی ہے، جس کا مقصد ملکی ایجنسی پر الزام لگانا تھا۔
وفاقی وزیرداخلہ نے پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کی سوشل میڈیا پر گردش کرتی ہوئی مبینہ نجی ویڈیو کے بارے میں کہا کہ یہ ویڈیو دیکھ کر ہر کسی کو فوراً پتہ لگ جاتا ہے کہ یہ ’جعلی‘ ہے۔
وزیرداخلہ رانا ثنااللہ نے مزید کہا کہ اعظم سواتی کو یہ کہنا چاہیے تھا کہ یہ ویڈیو جعلی ہے اور جس نے بھی یہ ویڈیو بنائی ہے اس کے خلاف تحقیقات کی جائے۔ وفاقی وزیرداخلہ نے مزید کہا کہ اس کا صرف اور صرف ایک ہی مقصد تھا اور وہ تھا ایک ایجنسی پر الزام لگانا۔
اس پروگرام میں میزبان شہزاد اقبال نے ان سے پوچھا کہ کیا کہ اعظم سواتی کے مطابق یہ مبینہ جعلی ویڈیو وہ ذاتی ویڈیو نہیں جس کا انھوں نے پریس کانفرنس میں تذکرہ کیا تو اس کے جواب میں رانا ثنااللہ نے کہا کہ اس ایک ویڈیو کے علاوہ اور کوئی ویڈیو نہیں ہے۔
Menu