ملالہ یوسفز ئی نے آسکر کے میزبان کو پروگرام کے دوران لاجواب کردیا

Malala Yousafzai in Askar Award 2023 photo File 640x480
ملالہ یوسفزئی آسکر ایوارڈ ۲۰۲۳ کے دوران۔ فوٹو: فائل

پاکستان سے تعلق رکھنے والی کم عمر نوبل امن انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے آسکر ایوارڈز 2023ء کی تقریب کے دوران میزبان جیمی کیمل کو ان کے سوال پر ہی لاجواب کردیا۔
مردان ٹائمز کے مطابق حالیہ آسکر ایوارڈز 2023ء کی تقریب میں ہر سال معمول کے مطابق ایک مختصر سا سوال و جواب کا سیشن بھی ہوتا ہے۔ اس سوال و جواب کے سیشن کے دوران میزبان شرکاء سے کچھ دلچسپ اور مزاحیہ سے سوال پوچھتا ہے اور پہلے کی طرح تمام شرکاء کو پوچھے گئے سوالات کے جوابات دینے ہوتے ہیں۔
اسی سلسلے میں گزشتہ دن بھی 95 ویں اکیڈمی ایوارڈز کی تقریب منعقد ہوئی جس میں میزبان جیمی کیمل نے پاکستان سے تعلق رکھنے والی کم عمر نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی سے سوال کیا کہ’ میں سوچ رہا تھا کہ بطور کم عمر نوبل امن انعام یافتہ، کیا آپ کو لگتا ہے کہ ہیری اسٹائلز کرس پائن پر تھوکتے ہیں؟‘
میزبان کے اس سوال پر ہال میں شرکاء زور کا قہقہہ لگاتے ہیں اور اس اننظار میں ہوتے ہیں کہ ملالہ اس کا کیا جواب دے گی، تاہم ملالہ یوسفزئی نے اس سوال کے جواب میں کہا کہ ’میں صرف امن کے بارے میں بات کرتی ہوں‘۔


ملالہ یوسفزئی کا یہ منفرد جواب سُن کرتقریب میں موجود تمام شرکاء نے زور سے ایک قہقہہ لگایا اور ان کے لئے تالیاں بھی بجائی۔
تقریب کے میزبان جیمی کیمل نے ملالہ یوسفزئی کے اس جواب پر اپنا ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ ’اسی لیے صرف آپ ملالہ ہیں اور کوئی دوسرا آپ کی جگہ نہیں لے سکتا‘۔
ملالہ یوسفزئی اور جیمی کیمل کی آسکر ایوارڈز کی تقریب میں اس مختصر سی گفتگو کی ویڈیو کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کرلی اور اب یہ مختلف سوشل میڈیا نیٹورکس پر وائرل ہورہی ہے اور صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں