اسلام آباد: پاکستان میں کرونا وائرس کی وجہ سے مزید 11 افراد جان کی بازی ہار گئے، جبکہ مزید 231 سامنے آگئے.
مردان ٹائمز کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر سے تازہ ترین صورتحال کی مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان میں کرونا وائرس کی تشخیص کے لئے 33 ہزار 862 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 231 افراد میں کرونا وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہیں.
یہ خبر بھی پرھیں: چین میں کرونا وائرس نے پھر سے سر اُٹھا دیا، ائیر پورٹ بند جبکہ شادی ہالزسمیت تمام اجتماعات پر پابندی
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی معلومات کے مطابق گزشتہ روز اس وبا سے مزید 11 افراد کو موت کے گھاٹ اُتار دیا ہے. تاہم دوسری جانب مثبت کیسوں کی تعداد میں مسلسل کمی آرہی ہے اور اب اس کی شرح 0.68 فیصد پر آگئی ہے. دوسری طرف 1119 مریض تشویشناک حالت میں ملک بھر کے ہسپتالوں میں پڑے ہیں.
Menu