امریکی اور طالبان کے درمیان برف پگھلنے لگی، امریکہ کا طالبان سے مذاکرات کا اعلان

US-Taliban Talks in Doha Qatar

واشنگٹن: امریکی حکومت نے طالبان کے ساتھ مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا جس میں افغانستان میں انسانی بحران اور دہشتگردی کے خلاف جنگ سرفہرست ہوگا
مردان ٹائمز کو واشنگٹن سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق امریکی حکومت نے طالبان کےساتھ مذاکرات کا عمل دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے. اس بات کا اعلان امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈپرائس نے پریس کانفرنس کے دوران کیا.
نیڈپرائس نے یہ بھی کہا ‘اگلے ہفتے طالبان کے ساتھ مذاکرات دوبارہ شروع کئے جارہے ہیں جس میں دہشتگردی کے خلاف جنگ اور افغانستان میں انسانی بحران پر حصوصی بات چیت ہوگی. انھوں نے مزید کہا کہ امریکہ کے خصوصی نمائندے ٹام ویسٹ کی قیادت میں امریکی حکومت کا ایک وفد قطر میں طالبان کے نمائندوں سے ملاقات کرے گا.
یہ خبر بھی پڑھیں: پاکستانی حکومت اور تحریک طالبان پاکستان کے درمیان سراج ا لدین حقانی کی ثالثی میں امن مذاکرات کی اطلاعات
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈپرائس نے پریس کانفرنس کے دوران مزید کہا کہ دونوں فریق ہمارے قومی مفادات پر بھی تبادلہ خیال کریں گے اور اس کے علاوہ دیگر اہم مسائل جیسے القاعدہ اور داعش کے خلاف انسداد دہشتگردی کی کاروائیاں، افغانستان کی تباہ شدہ معیشت، انسانی امداد اور اس کے علاوہ امریکیوں کی مدد کرنے والے افغانوں کو وہاں سے محفوظ راستہ دینا شامل ہے۔
اُدھر امریکہ کے حصوصی نمائندے ٹام ویسٹ نے اس سے دو ہفتے پہلے پاکستان میں طالبان کے نمائندوں سے بھی ملاقاتیں کی تھی۔ اُنھوں نے اس دورے کے دوران ایک بیان میں کہا کہ "ہم اس وقت صرف انسانی ہمدردی کی بنیاد پر افغآن عوام کو مدد کی فراہمی پر بات کریں گے”۔
اپنے بیان میں امریکہ کے حصوصی نمائندے ٹام ویسٹ نے یہ بھی کہا کہ اگر افغانستان میں‌طالبان امریکہ کی مالی اور سفارتی مدد حاصل کرنا چاہتے ہیں تو ان کو چاہیے کہ وہ دہشتگردی کو لگام دے، تمام قومیتوں پر مشتمل ایک جامع حکومت بنائے، اسکے علاوہ اقلیتوں، خواتین اور لڑکیوں کے احترام اور ان کے حقوق کی فراہمی سمیت تعلیم اور روزگار تک یکساں رسائی فراہم کرنا ہوگا.
یاد رہے کہ یہ پہلی بار نہیں کہ امریکہ اور طالبان ایک دوسرے کا ساتھ مذاکرات کے میز پر بیٹھ رہے ہیں، بلکہ افغانستان میں طالبان حکومت کے بعد 9 اور 10 اکتوبر کو بھی دونوں فریقوں کے درمیان، افغانستان کی تازہ ترین صورتحال پر، قطر میں تبادلہ خیال اور مذاکرات کے دور ہوچکے ہیں.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں