پاکستان کی مسلح افواج کی بھارتی شرپسند حکام کی جانب سے نبی کریمﷺکی شان میں گستاخی کی مذمت

ISPR Logo Photo By Twitter ISPR 640x480
پاکستانی مسلح افواج کا مونوگرام۔ فوٹو: ٹویٹر/ائی ایس پی آر

راولپنڈی: پاکستان کی مسلح افواج کی طرف سے بھارت کی شرپسند، دہشتگرد، مسلمانوں کے خلاف بغض رکھنے والے حکام کی طرف سے نبی پاک حضرت محمدﷺ کی شان مبارک میں گستاخی کی شدید مذمت کی ہے.
مردان ٹائمز کے مطابق پاکستان کی مسلح افواج کی جانب سے ٹویٹر پر ایک بیان جاری کیا گیا ہے جس میں مسلح افواج کی طرف سے کہا گیا ہے کہ پاک فوج بھارتی حکام کی طرف سے نبی کریمﷺ کی شان میں دانستہ طور پر گستاخانہ بیان کی شدید مذمت کرتی ہے۔


پاک فوج کی ٹویٹر اکاونٹ میں‌مزید بتایا گیا ہے کہ بھارتی حکام کی جانب سے یہ اشتعال انگیز اور افسوس ناک عمل مسلمانوں کے خلاف شدید نفرت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: گستاخانہ بیان پر پاکستان کا بھارت سے شدید احتجاج، بھارتی ناظم امور کی دفترخارجہ طلبی.
پاکستان فوج کی ٹویٹر سے کی گئی پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی حکام کی نبی پاکﷺ کی شان میں گستاخی سے واضح ہوتا ہے کہ بھارت دیگر مذاہب اور خصوصی طورپر مسلمانوں کے خلاف نفرت کتنے عروج پر ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں