گستاخانہ بیان پر پاکستان کا بھارت سے شدید احتجاج، بھارتی ناظم امور کی دفترخارجہ طلبی

Foreign Office Building Photo Khyber News 640x480
پاکستان دفترخارجہ۔ فوٹو: خیبر نیوز

اسلام آباد:بھارت میں برسراقتدار جماعت (بی جے پی) کے رہنماؤں کی طرف سے نبی کریمﷺ کی شان میں گستاخی پر پاکستان نے بھارت سے شدید احتجاج کیا ہے اور پاکستان میں مقیم بھارتی ناظم الامور کو دفترخارجہ طلب کرکے شدید الفاظ میں‌ مذمت کیا گیا ہے.
مردان ٹائمز کے مطابق بھارتی حکمران جماعت بی جے پی کے جنونی رہنماؤں کی طرف سے نبی پاکﷺ کی شان اقدس میں گستاخی پر پاکستان نے بھارتی ناظم الامور کو دفترخارجہ طلب کرکے شدید الفاظ میں‌مذمت کی ہے. دفترخارجہ میں بھارتی ناظم الامور کو یہ بتایا گیا کہ بی جے پی جنونی رہنماؤں کے حضورپاکﷺ کے خلاف گستاخانہ بیان پر پوری اُمت مسلمہ کے جذبات مجروح ہوئے ہیں.
دفترخارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان میں موجود بھارتی ناظم الامورکو یہ بتایا گیا کہ اسلام اور نبی پاکﷺ کے خلاف ہرزہ سرائی اور توہین آمیز بیانات سے نہ صرف پاکستانی عوام بلکہ دنیا بھرکے مسلمانوں کے جذبات شدید مجروح ہوئے اور شدید ٹھیس پہنچی ہے. بھارتی نظم الامور کو یہ بھی بتایا گیا کہ بھارتی حکومت ان جنونی رہنماوں کے خلاف فیصلہ کن اور قابل عمل کارروائی کرے۔
دفترخارجہ کے ترجمان نے مزید کہا
دفترخارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ بھارت میں مسلمانوں کے خلاف فرقہ وارانہ تشدد اورنفرت میں خطرناک حد تک اضافے پرتشویش ہے۔مسلمانوں کے خلاف جذبات بھڑکانا ان کو صدیوں پرانی عبادت گاہوں سے محروم کرنے کی کوشش ہے۔ بھارت اقلیتوں کے خلاف انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں روکنے کے لئے فوری اقدامات کرے۔
پاکستان نے اقوام متحدہ ، او آئی سی اورعالمی برادری سے بھارت میں خطرناک حد تک بڑھتے ہوئے ہندوتوا اوراسلاموفوبیا کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں