نئی دہلی: ہمسائے ملک بھارت کے ایک گاؤں گنگاپور میں ایک بکری نے ایک ایسا بچہ جنا ہے جو کہ انسانی شکل سے ملتا جلتا ہے، بچے کی پیدائش پر لوگ دور دراز علاقوں سے اس انوکھے بچے کو دیکھنے کے لئے اُمڈ آئے.
مردان ٹائمز کو بھارت سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق ہمارے ہمسائے ملک بھارت میں بکری نے ایک ایسا بچہ جنا ہے جو کہ کافی حد تک انسانی شکل سے مشابہت رکھتا ہے.
بکری کے مالک جس کا نام شنکر داس بتایا جاتا ہے، نے بتایا کہ جب بکری کا یہ بچہ پیدا ہوا تو اس وقت یہ زندہ تھا لیکن کچھ دیر بعد اس کی موت واقع ہوئی. بکری کے مالک نے مزید بتایا کہ بکری کے بچے کے دو ہاتھ، ایک چہرہ، منہ اور ناک شامل ہے.
کہ خبر بھی پڑھیں: انڈیا میں ماڈل کی غلط بال کاٹنے پر بیوٹی سیلون کو 2 کروڑ روپے جرمانہ
بکری کے مالک نے مزید بتایا کہ یہ اعظاء بظاہر انسانوں کی اعظاء سے کافی حد تک مشابہت رکھتے ہیں. انھوننے کہا کہ اس بچے کی دُم نہیں ہے اور اس کے کان بھی بدہیئت کے ہیں. جبکہ بکری کے بچے کی جسم کی کھال پر بال بلکل نہیں ہیں.
شنکر داس نے مزید کہا کہ جب بکری کے اس انوکھے بچے کے بارے میں لوگوں کو پتہ چلا تو کافی دور دراز علاقوں سے لوگ جوق درجوق اس کو دیکھنے کے لئے آنے شروع ہوئے. انھوں نے بتایا کہ مجھے بھی اس قسم کا بچہ دیکھ کر کافی عجیب لگا کیونکہ میں نے اس سے پہلے اس قسم کی منظر کبھی نہیں دیکھا تھا.
Menu