مردان: محکمہ صحت ضلع مردان گزشتہ تین چار سالوں میں سرکاری نوکریوں میں بے قاعدگیوں اور دیگر الزامات کے تحت ڈی ایچ او ڈاکٹر کچکول کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیاہے.
مردان ٹائمز کے مطابق محکمہ صحت مردان میں بھرتیوں میں بے قاعدگیاں اور دیگر الزامات کے تحت، ڈی ایچ او ڈاکٹر کچکول خان کو ان کے عہدے سے ہٹا کر ڈائریکٹوریٹ جنرل ہیلتھ سروسز میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے.
دوسری جانب ڈی ایچ کیو مردان کے ایم ایس جاوید اقبال کو ڈی.ایچ.او کا اضافی چارج تفویض کر دیا گیا ہے. ڈاکٹر کچکول کو ان کے عہدے سے برطرفی پر ضلع مردان کے سماجی حلقوں کی جانب سے فیصلہ کا خیرمقدم کیا گیا ہے.