اسلام آباد: حکومت پاکستان کی طرف سے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی سفارش کی بنیاد پر پیٹرول کی قیمت برقرار رکھنے اور ڈیزل کی قیمت میں ساڑھے سات روپے کا اضافہ کردیا۔
مردان ٹائمز کی جانب سے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے آئندہ پندرہ روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان کیا جس کے مطابق یکم جولائی سے 15 جولائی کی رات تک ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 50 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔
وفاقی وزیر نے میدیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ حکومت نے آئندہ پندرہ روز کے لیے پیٹرول کی قیمتیں برقرار رکھی ہے اور اس کی فی لیٹر قیمت میں کوئی اضافہ نہیں کیا۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ اوگرا نے قیمتیں کم سے کم رکھنے کی سفارش کی تھی جس پر وزیراعظم سے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا گیا۔
یہ خبر بھی پڑھیں: پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان تین ارب ڈالر کا معاہدہ ہو گیا، پریس ریلیز
دوسری جانب اس حوالے سے وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں کافی اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے ڈیزل کی قیمت میں ساڑھے سات روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل اوگرا نے آئندہ پندہ روز کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق سمری وزارت خزانہ کو ارسال کی تھی۔ امکان ظاہر کیا جارہا تھا کہ حکومت عوام کو ریلیف دے گی۔