پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان تین ارب ڈالر کا معاہدہ ہو گیا، پریس ریلیز

IMF President shak hand with PM Shahbaz Sharif Photo BBC 640x480
آئی ایم ایف کے سربراہ وزیراعظم شہباز شریف سے مصافحہ کے دوران۔ فوٹو: بی بی سی

واشنگٹن: انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ کی جانب سے ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان تین ارب ڈالر کا سٹینڈ بائی معاہدہ طے پاگیا ہے۔

مردان ٹائمز کے مطابق آئی ایم ایف کی جانب سے ایک پریس ریلیز جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان تین بلین ڈالر کا سٹاف لیول کا سٹینڈ بائی معاہدہ طے پا گیا ہے۔ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مشن کا پاکستان کے ساتھ تین بلین ڈالر کا سٹاف لیول کا معاہدہ طے پایا گیا ہے۔



تاہم یہ بات یاد رہے کہ اس سٹف لیول معاہدے کی منظوری ابھی آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ سے ہونی ہے۔ آئی ایم ایف کی پریس ریلیز کے مطابق آئی ایم ایف بورڈ کی طرف سے اس معاہدے کی منظوری جولائی کے وسط میں دیے جانے کا امکان ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: فوج کا پارہ انتہائی ہائی، ایک لیفٹنٹ جنرل اور تین افسران نوکری سے فارغ، آئی ایس پر آر

مردان ٹائمز کو مزید موصول ہونے والی خبروں کے مطابق آئی ایم ایف کے مطابق سٹینڈ بائی ارینجمنٹس پاکستانی حکام کو حالیہ بیرونی دباؤ کی شکار معیشیت کو استحکام کی طرف لے جاانے میں مدد دے گا۔ پریس ریلیز میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ یہ معاہدہ ’میکرو اکنامک‘ استحکام کو برقرار رکھنے اور کثیر جہتی اور دو طرفہ شراکت داروں سے فنانسنگ کے لیے ایک فریم ورک فراہم کرنے کے لیے حکام کی فوری کوششوں کی حمایت کرے گا۔

آئی ایم ایف کی مشن کی پریس ریلیز میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ نیا ایس بی اے پاکستانی عوام کی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد کے لیے ملکی آمدنی کو بہتر بنانے اور محتاط اخراجات پر عمل درآمد کے ذریعے سماجی اور ترقیاتی اخراجات کے لیے جگہ بھی پیدا کرے گا۔



آئی ایم ایف کے مطابق ’پاکستان کے موجودہ چیلنجز پر قابو پانے کے لیے مستحکم پالیسی پر عمل درآمد کلیدی حیثیت کا حامل ہے، جس میں زیادہ مالیاتی نظم و ضبط، بیرونی دباؤ کو جذب کرنے کے لیے مارکیٹ کا تعین شدہ زر مبادلہ کی شرح، کاروباری ماحول اور اصلاحات پر مزید پیش رفت، خاص طور پر توانائی کے شعبے میں، ’کلائمنٹ رزیلیئنس‘ کو فروغ دینے، اور بہتر بنانے میں مدد کرنا اس معاہدے کے اہم اہداف ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں