اسلام آباد: خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے اپنے تازہ بیان میں کہا ہے کہ صورتحال جیسی بھی ہو اور جس کسی نے بھی گولی مارنی ہے مار دے، میں سامنے کھڑا ہوں لیکن ہر صورت میں ڈی چوک جاؤں گا۔
مردان ٹائمز کے مطابق پی ٹی آئی رہنما اور خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ میں احتجاج کے لئے ہر صورت ڈی چوک جاؤں گا، اور جس کسی نے بھی گولی مارنی ہے مار دے، میں سامنے کھڑا ہوں۔
یہ بات یاد رہے کہ پی ٹی آئی نے حکومت کی مجوزہ آئینی ترمیم کے خلاف احتجاج کی کال دی ہے۔ اور اس سلسلے میں کے پی کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور بھی احتجاج میں شرکت کے لیے اسلام آباد روانہ ہوچکے ہیں لیکن ابھی تک وہ دارالخلافہ نہیں پہنچ سکے۔
دوسری طرف پی ٹی آئی کے رہنماؤں نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت نے مختلف جگہوں پر سڑکیں کھود دی ہے جس کے باعث قافلے میں شریک لوگوں سمیت علی امین گنڈاپور ابھی تک اسلام آباد نہیں پہنچ سکے ہیں۔
یہ خبر بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتحابات ملتوی کرنے پر وزیراعلیٰ کے پی کی وفاقی حکومت کو دھمکی
سوشل میڈیا نیٹ ورک ایکس پر علی امین گنڈاپور کو شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ انھوں نے کہا سب سے آگے آپ کے ساتھ میں کھڑا ہوں۔
اُدھر حکومتی ارکان نے دعویٰ کیا ہے کہ احتجاج میں آنے والے شرکاء کے ساتھ آتشین اسلحہ، کاشنکوف اور دیگر قسم کا اسلحہ بھی موجود ہے، اور یہ کسی بھی قسم کے ناخوشگوار واقعے کا باعث بن سکتی ہے۔
اس بارے میں وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے احتجاجا کے لئے آنے والا ہر وہ شخص دس بار سوچھے، بعد میں گلا نہیں کرنا کیونکہ وہ نقصان کا خود ذمہ دار ہوگا۔