حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے خلاف پاکستان کی قومی اسمبلی میں متفقہ طور پر مذمتی قرارداد منظ‌ور

پاکستان کی قومی اسمبلی میں حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کی قتل کے خلاف مذمتی قرارداد منظور۔ فوٹو: سکرین گریب

اسلام آباد: پاکستان کی قومی اسمبلی میں حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی اسرائیل کی جانب سے شہادت پر ایک متفقہ طور قرارداد منطور کر لی گئی جس میں اسرائیلی جارحیت کی سخت االفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔

مردان ٹائمز کے مطابق اسرائیل کی جانب سے حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر پاکستان کی قومی اسمبلی میں ایک متفقہ طور ایک قرارداد منظ‌ور کی گئی ہے جس میں اسرائیلی جارحیت کی سخت الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔

مذید خبروں کے مطابق پاکستان کے وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اسرائیل کی جانب سے فلسطین میں مسلسل جارحیت اور حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ کی شہادت کے خلاف پاکستان کے قومی اسمبلی میں ایک قرارداد پیش کی جسے ایوان نے مفطقہ طور منظ‌ور کرلیا۔

قرارداد میں واظح الفاظ میں اسرائیلی مظالم کو مسترد کیا گیا ہے اور مظلوم فلسطینی عوام سے مکمل اظہار یکجہتی کی گئی ہے۔
قرارداد میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی مظالم کی وجہ سے 40 ہزار سے زیادہ فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جس کی پاکستان مکمل طوور مخالفت کرتا ہے اور اسرائیلی مظالم کی مذمت کرتا ہے۔
قرارداد میں حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا گیا ہے اور فلسطین میں فوری طور جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

قومی اسمبلی میں پیش کیے گئے قرارداد کے مطابق پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں گزشتہ نو ماہ سے فلسطینی عوام کے خلاف مسلسل اسرائلی جارحیت، جبر اور بربریت پر یک جاں اور متحد ہے اور غم وغصے کا برملا اظہار کرتی ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: اسرائیل جان لے کہ فلسطین کا حل طاقت نہیں بلکہ آذاد ریاست کا قیام ہے، یورپی یونین کی دھمکی

قرارداد میں مذید کہا گیا ہے کہ پاکستان ایسی تمام واقعات کو فلسطینیوں کے خلاف جاری ظلم و بربریت کو روکنے اور اس حطے میں قیام امن کی کوششوں کو واظح طور سبوتاژ کرنے کی ایک سوچی سمجھی سازش کے طور پر دیکھتی ہے۔

اُدھر پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے زیرصدارت فلسطین سے متعلق ہونے والی اہم اجلاس میں فلسطتینیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے جمعے کے روز ملک بھر میں یوم سوک کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ اسماعیل ہنیہ فلسطین کی عسکری تنظیم حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ تھے اور ان کو اسرائیل کی جانب سے ایران کے دارلحکومت تہران میں بدھ کے روز ایک حملے میں شہید کیا گیا۔

اس حوالے سے حماس کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ ایرانی صدر مسعود پیزشکیان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے تہران میں موجود تھے جہاں انھیں نشانہ بنایا گیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں