ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کا فیصلہ متعصبانہ ہے: ترجمان پی ٹی آئی

PTI Flag
ہاؤسنگ وزارت بار بار پاکستان تحریک انصاف کے سابقہ وزرا کو نوٹس جاری کئے لیکن تاحال ان پر عمل درآمد نہیں ہوا۔ فوٹو: ٹویٹر

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے توشہ خانہ کیس میں اسلام آباد کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کا فیصلہ تعصب پر مبنی قرار دیا ہے اور ساتھ ہی مسترد بھی کیا ہے۔

مردان ٹائمز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے توشہ خانہ کیس میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے فیصلے معتصبانہ قرار دے کر مسترد کردیا ہے اوراس کے خلاف اعلیٰ عدالت کے روبرو چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اس حوالے سے پی ٹی آئی کے ترجمان کی جانب سے ایک بیان جاری کیا گیا ہے جس کےمطابق ’متعصب جج ہمایوں دلاور کی جانب سے تاریخ میں بیہودہ ترین انداز میں ٹرائل چلایا گیا۔‘



یہ خبر بھی پڑھیں: پی ٹی آئی چئیرمین توشہ خانہ کیس میں گرفتار، تین سال قید کی سزا کا بھی حکم

پی ٹی آئی کے ترجمان کے مطابق ’تاریخ کے اس بدترین ٹرائل میں ایک متعصب جج کے ہاتھوں انصاف کے قتل کی کوشش کی گئی اور مقدمے کے حقائق کو مخصوص ایجنڈے کی بھینٹ چڑھایا گیا۔‘

ترجمان تحریک انصاف کا اس حوالے سے مزید کہنا ہے کہ ہمایوں دلاور کا فیصلہ لندن پلان کے تحت لیول پلیئنگ فیلڈ جیسے شرمناک اہداف کے حصول کی مایوس کن کوشش ہے۔



پی ٹی آئی ترجمان کے فیصلے سے متعلق کہنا ہے کہ سازش اور انتقام کی ایسی بھونڈی کوشش قوم ہرگز قبول نہیں کرے گی بدترین ریاستی جبر کے سامنے ہرگز سرنگوں نہیں ہوں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں