اسلام آباد: پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کی وجہ سے مزید 5 افراد جان کی بازی ہارگئے.
نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سینٹر کی طرف سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مُلک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے 36 ہزا 979 ٹیسٹ کیے گئے جن میں 303 افراد میں کرونا وائرس موجود پایا گیا.
گزشتہ دن نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سینٹر کی جانب سے جو تفصیلات جاری کی گئی تھی اس کے مطابق کرونا وائرس سے مزید 5 لوگ موت کے منہ میں چلے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 0.81 ریکارڈ کی گئی ہے. جبکہ اس کے علاوہ 946 مریض ایسے ہیں جن کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے.
Menu