پاکستان کے سیلاب متاثرین کی لئے تیار ہیں، فرانسیسی صدر

French President Emmanuel Macron-640x480
فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون۔ فوٹو: فائل

پیرس: فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکخوان نے پاکستان میں حالیہ تباہ کن بارشوں اور سیلاب سے متاثرین کےلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ ہم پاکستان کی مدد کے لئے تیار ہیں۔
مردان ٹائمز کے مطابق پاکستان میں سیلاب سے متاثرین سے اظہار یکجہتی کے سلسلے میں جہاں دوسرے ممالک کے سربراہان مملکت نے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے وہی فرانس کے صدر نے بھی پاکستان میں سیلاب سے متاثرین سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔


فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکخواں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک لکھا ہے کہ ‘وہ اس بدترین سیلاب کا سامنا کر رہے پاکستانی عوام، ان میں لاپتہ ہونے والے لاتعداد افراد کے خاندانوں، اور متاثرین کے ساتھ ہیں۔
فرانسیسی صدر ایمانویل میکخواں نے اپنے پیغام میں ٹویٹر پر مزید کہا کہ ‘فرانس مدد کے لیے تیار ہے۔’

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں