فارن فنڈنگ کیس: پشاور ہائی کورٹ نے اسد قیصر کی ایف آئی اے کی انکواری کے خلاف درخواست خارج کردی

Peshawar High Court Photo PHC 640x480
خیبر پختونخوا میں پشاور ہائی کورٹ کی عمارت۔ فوٹو: پشاور ہائی کورٹ

پشاور: پشاور کی ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے خلاف فارن فنڈنگ کیس میں پشاور ہائی کورٹ نے سابق سپیکر اسد قیصر کی درخواست مسترد کر دی ہے۔
مردان ٹائمز کے مطابق سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے فارن فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے کے خلاف درخواست دی تھی کہ وہ اس کیس کی سماعت نہیں کرسکتی۔ لیکن آج پشاور ہائی کورٹ نے ان کی فارن فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے کی انکواری کے خلاف درخواست مسترد کرکے خارج کردی ہے۔
اس کیس میں دونوں جانب سے وکلا کی جانب سے دلائل مکمل کئے تھے جس پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ سابق قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر نے فارن فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے کے دائر اختیارپر اعتراض کرکے اس کو کوعدالت میں چلنج کیا ہوا ہے۔
واضح رہے کہ ایف آئی اے کی جانب سے سابق اسپیکر قومی اسمبلی کے خلاف اس وقت شروع ہوئی جب پی ٹی آئی کے خلاف الیکشن کمیشن کے فارن فنڈنگ کیس میں دو بینک اکاؤنٹ سامنے آئے تھے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں