اسلام آباد: پاکستان کے وزیراعظم میاں شہباز شریف نے کینیا میں قتل کی گئی صحافی ارشد شریف کی والدہ کو ٹیلی فون کرکے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم نے ان کی والدہ سے کہا کہ ارشد شریف کی وفات کی خبر پر بےحد رنج ہوا ہے۔
مردان ٹائمز کے مطابق پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے نے ارشد شریف کی والدہ سے فون کرکے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے اس موقع پر صحافی ارشد شریف کی والدہ نے وزیراعظم سے مرحوم کی میت جلد پاکستان لانے کی درخواست کی جس کے جواب میں وزیراعظم شہباز شریف نے ان کو یہ یقین دہانی کروائی کہ ضابطے کی ضروری کارروائی مکمل ہوتے ہی ان کی میت کو پاکستان لائیں گے۔
وزیراعظم ارشد شریف کی والدہ سے کہا کہ اس سلسلے میں ہنگامی بنیادوں پر تمام اقدامات کیے جا رہے ہیں، وزیراعظم نے مزید کہا کہ اس وقت حکومت پاکستان اس سلسلے میں کینیا کی حکومت سے مسلسل رابطے میں ہے۔
فون پر تعزیت کے دوران وزیراعظم نے کہا کہ ارشد شریف کی میت کو اپنے وطن لانے کیلئے خارجہ و داخلہ وزارتوں کو فوری اقدامات اُٹھانے کی ہدایت کی ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ دونوں وفاقی سیکریٹریز کو کینیا کے حکام سے رابطے میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔
Menu