اسلام آباد: پاکستان کے وزیردفاع خواجہ آصف نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان فوج میں اعلی ترین عہدوں پر تعیناتی کا عمل آج سے شروع ہوچکا ہے جو کہ قانون کے مطابق مکمل ہوگا۔
مردان ٹائمز کے مطابق پاکستان کے وزیردفاع خواجہ آصف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ٹویٹ میں بتایا ہے کہ پاکستان فوج کے اعلیٰ ترین عہدوں پر تقرری کا عمل آج شروع ہو چکا ہے۔
پاک فوج کے اعلیٰ ترین عہدوں پہ تقرری کا عمل آج شروع ھو چکا ھے انشاءاللہ جلد تماتر آئینی تقاضوں کیمطابق تکمیل ھو جاۓگا.
— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) November 21, 2022
خواجہ آصف نے ٹویٹ میں مزید کہا کہ ’اس حوالے سے تمام تر آئینی تقاضوں کے مطابق تکمیل ہو جائے گی۔