کابل: افغانستان میں طالبان حکومت کے رہنما اور اعلٰی تعلیم کے وزارت کی منسب پر فائز وزیرتعلیم ندا محمد ندیم نے ایک متنازعہ بیان دیا کہ حکومت سے اختلاف کرنے والوں کو قتل کردینا چاہیے۔
مردان ٹائمز کے مطابق افغانستان میں طالبان حکومت کی اعلٰی تعلیم کے وزارت کے منصب پر فائز ندا محمد ندیم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ طالبان حکومت سے اختلاف کرنے والوں کو قتل کردینا چاہیے۔ انھوں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ جو لوگ طالبان حکومت سے اختلاف کرتے ہیں اور جو لوگ حکومت کو الفاظ، قلیم یا اپنے عمل کے زریعے غیر مستحکم کرتے ہیں انہیں مار دینا چایئے۔
اُدھر افغان طالبان حکومت کے نمائیندے کی طرف سے اس متنازعہ بیان سامنے آنے کے بعد عوام میں اس کے خلاف شدید غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔
افغان طالبان کی طرف سے خواتین پر اعلٰی تعلیم پر پابندی لگائی ہے اور اس سلسلے میں طالبان قیادت کی طرف سے آئے روز ایسے متنازع قسم کے بیانات سامنے آتے رہتے ہیں اور ان بیانات کی وجہ سے افغان عوام میں غم وغصے کی لہر دوڑ جاتی ہے۔
Menu