کیا قوم مانے گی کہ عمران خان دہشتگرد ہے، عمران خان

Imran khan PTI Chairman Menar-e-Pakistan jalsa Speech Photo File 640x480
پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان بلٹ پروف چیمبر سے مینار پاکستان میں خطاب کررہے ہے۔ فوٹو: فائل

لاہور: سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نیازی نے کہا ہے کہ عوام نے ہر قسم کی رکاوٹوں کو عبور کر کے اتنی بڑی تعداد میں مینار پاکستان آئے، لیکن آج میں آپ کو بتاؤں گا کہ کس طرح ملک کو اس دلدل سے نکالنا ہے۔
مردان ٹائمز کے مطابق سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نیازی نے لاہور میں مینار پاکستان جلسے سے خطاب میں کہا کہ کیا قوم اس بات کو ماننے کے لئے تیار ہے کہ عمران خان دہشتگرد ہے، انھوں نے کہا کہ میرے خلاف قتل، توہین مذہب، غداری کا کیس ہے۔
لاہور میں جلسے سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ لیول پلیئنگ فیلڈ کا مطلب یہ نہیں کہ عمران خان کے ہاتھ باندھ دو، میرے اوپر کیسز کی سینچری تو ہوگئی ہے اب ڈیڑھ سو پر جارہا ہوں، مجھ پر دہشت گردی کے 40 کیسز ہیں۔
پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان نے لاہور میں بلٹ پروف کیبن سے خطاب میں کہا کہ پاکستان میں حقیقی آزادی تب آئے گی جب قانون کی بالادستی ہوگی، انھوں نے کہا کہ پاکستان میں وسائل کی کوئی کمی نہیں لیکن قانون نہیں ہے۔
عمران خان نے مزید کہا کہ جس ملک میں قانون کی حکمرانی نہیں اس کی قسمت میں تباہی ہے۔ اپنی حکومت گرانے کے حوالے سے ان کہنا تھا کہ ایک سازش کے تحت ہماری حکومت گرائی گئی، سازش کے تحت ہمارے ملک پر جرائم پیشہ کو مسلط کیا گیا۔
مینار پاکستان میں جلسے سے خطاب میں ان کا مزید کہنا تھا کہ یہاں جنگل کا قانون ہے، ہمارے 2 ہزار کارکنوں کو اٹھالیا۔ انھوں نے مزید کہا کہ ہمارے دور حکومت میں پی ڈی ایم نے 3 مارچ کیے، لیکن ان کے خلاف کوئی ایف آئی آر نہیں ہوئی، 25 مئی کو ہم نے مارچ کیا تو گھروں میں گھس کر لوگوں کو اٹھا کر لے گئے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں