روس نے پاکستان کو رعایتی نرخ پر خام تیل فراہم کرنے سے معذرت کرلی

Oil Processing Plant Photo NDTV 640x480

پیٹرزبرگ: پاکستان کی جانب سے روس سے خام تیل کی درآمد کے لئے ایک وفد روس میں موجود ہیں، جبکہ مذاکرات کے دوران روس نے پاکستان کو رعایتی قیمت پر خام تیل دینے سے معذرت کرلی۔
مردان ٹائمز کے مطابق روس کی طرف سے پاکستان کو خام تیل کی درآمد پر فوری طور پر 30 سے 40 فیصد تک رعایت دینے سے معذرت کرلی گئی ہے۔
خام تیل کے حوالے سے پاکستان کا ایک وفد اس وقت ماسکو میں موجود ہیں جس کے دوران پاکستانی وفد نے ماسکو میں مذاکرات کے دوران روس سے رعایت دینے کی درخواست کی تھی جبکہ روس کا موقف ہے اس کے دیگر سے سودے ہوچکے ہیں۔ معتبر ذرائع کے مطابق مذاکرات میں پاکستانی وفد کی قیادت وزیر مملکت برائے پٹرولیم مصدق ملک نے کی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں