پاکستان تحریک انصاف مشکالات کا شکار، ق لیگ بھی ناراض

پرویز الٰہی ق لیگ

لاہور: پی ٹی آئی کی مشکلات میں روز بروز اضافہ، ایم کیو ایم کے بعد ق لیگ بھی ناراض ہوگئی.
مردان ٹائمز کو لاہور سے ملنے والی تازہ ترین اطلاعات کے مطابق پی ٹی آئی جماعت اس وقت شدید مشکلات کا شکار ہے اور اس کے ناراض اتحادی جماعتوں کی تعداد میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جارہا ہے.
مزید تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے اتحادی جماعت ایم کیو ایم پاکستان کے بعد ق لیک بھی پی ٹی آئی کی جانب سے روا رکھے جانے والے سلوک پر سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی کی سینٹرل کمیٹی اور پارلیمانی پارٹی کا ایک اہم اجلاس اتوار کی شام منعقد ہوا. اس اجلاس کی صدارت پنجاب اسمبلی کے سپیکر چوہدری پرویز الٰہی نے کی جس میں‌ مشاورت کے بعد متفقہ طور پر فیصلہ جاری کیا جائے گا.
یہ خبر بھی پڑھیں: پنڈورا لیکس سے متعلق تحقیقات کے لئے جماعت اسلامی کا سپریم کورٹ سے رجوع
واضح رہے کہ اس سے ایک روز پہلے یعنی ہفتہ کے روز ق لیک کی سنٹرل کمیٹی کا اجلاس بھی چوہدری پرویزالٰہی کی صدارت میں مفعقد ہواتھا. اس اجلاس میں ان کا کہنا تھا کہ ہم تین سالوں سے وفاق اور صوبے میں پی ٹی آئی کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں. ہم ان کا ساتھ نبھا رہے ہیں لیکن یہ نہیں نبھا رہے. اس کے علاوہ ق لیگ کو فیصلہ سازی میں شریک نہیں کیا جاتا اور پنجاب حکومت کی انتضامیہ کی جانب سے ہماری کارکنوں کے ساتھ ناروا سلوک کیا جا رہا ہے.
اس اجلاس میں موجود دوسرے رہنماؤں نے بھی پی ٹی آئی کی حکومت پر کھل کر تنقید کی اور کہا کہ صرف بجٹ کے موقع پر اسپیکر پنجاب اسمبلی سے رابطہ کیا جاتا ہے یا اس وقت جب انہیں ہماری صرورت پڑجاتی ہے. اس لئے پنجاب حکومت کے رویئے پر ہمیں شدید تحفظات ہیں.
اُدھر ایم کیو ایم بھی حکومت سے ناراض ہوچکی ہے. اس سے پہلے ایم کیو ایم پاکستان نے وزیراعظم عمران خان سے مطالبہ کیا تھا کہ اتحادیوں کے مابین پائے جانے والے اختلافات کو دور کرنے کے لئے اجلاس بلایا جائے. جبکہ دوسری جانب پنجاب کے وزیراعلی عثمان بزدار نے کہا ہے ق لیگ ہماری اتحادی جماعت ہے، اور پنجاب میں ہمیشہ اتحادی جماعت کو لے کر چلے ہیں اور آئیندہ بھی ان کو ساتھ لے کر چلیں گے.
اُنھوں نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہمارے اتحاد میں دراڑ ڈالنے کی خواہش رکھنے والوں کے ارمان کھبی پورے ہوں گے، سازشیں کرنے والے پیچھے رہ جائیں گے اور ہمارا اتحاد آگے کی جانب بڑھتا جائے گا. آس لگانے والوں کو یاس کے سوا کچھ نہیں ملے گا.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں