آئی فون نے 5جی ٹیکنالوجی سے لیس نیا ماڈل متعارف کرادیا

فوٹو: ایپل کارپوریشن
فوٹو: ایپل کارپوریشن

کیلی فورنیا: آئی کا نیا ماڈل تین رنگوں میں دستیاب ہوگا اور اس نئے ماڈل کی قیمت 77 ہزار پاکستان روپے یا 429 ڈالر مقرر کی گئی ہے.
مردان ٹائمز کے مطابق ایپل موبائل کمپنی نے آئی فون ایس ای کے نام سے ایک نیا ماڈل پیش کیا ہے جو کہ 5 جی ٹیکنالوجی سے بھی لیس ہے. اور اس کی خاص بات یہ ہے کہ اس کی قیمت صرف اور صرف 429 امریکی ڈالر مقرر کی گئی جو کہ پاکستان کے 77000 روپوں کے برابر بنتی ہے.
یہ بات آئی فون نے گزشتہ روز اپنے یوٹیوب کے لائیو اسٹریم کانفرنس میں کی ہے اور کہا ہے کہ اس کی بکنگ 11 مارچ سے شروع ہوگی، جبکہ 18 مارچ کو اس کو تمام دنیا کو سپلائی کیا جائے گا.
آئی فون ایس ای کی خاص بات یہ ہے ایک طرف اس کی قیمت کم رکھی گئی ہے تو دوسری طرف یہ 5 جی اور 4 جی ٹیکنالوجیز سے لیس ہے. جبکہ اس کی دیگر حصوصیا میں اس کی طاقتور بیٹری اور اے 1 بایونک چپ شامل ہیں.
اسی طرح اس نئے ماڈل کا 6 کور سی پی یو اور آئی فون 8 کے مقابلے میں 1.8 گنا زیادہ ہے. اور اگر جی پی یو کی بات کی جائے تو اس آئی فون 8 کے مقابلے میں 2.2 گنا زیادہ ہے.
اس نئے ماڈل کی لمبائی 5.45 انچ، چوڑائی 2.65 انچ اور موٹائی 0.29 انچ ہے. اگر ہم اس کی وزن کی بات کریں تو اس کا وزن صرف اور صرف 141 گرام ہے. وضح رہے کہ اس نئے ماڈل کو تین مختلف رنگوں میں پیش کیا جارہا ہے.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں