آسلام آباد: وفاقی حکومت کی جانب سے پاکستان چین اقتصادی راہداری سے متعلق قائم کردہ سی پیک اتھارٹی کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا.
مردان ٹائمز کے مطابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کہا ہے کہ حکومت نے سی پیک اتھارٹی کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ یہ پاکستان کی معیشت پر ایک بوجھ بن گیا ہے.
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے اس حوالے سے مزید کہا کہ اس سلسلے میں ہم نے ہدایات جاری کردیں۔ انھوں نے کہا کہ سی پیک اتھارٹی ایک غیر فعال ادارہ ہے اور ہم نے اس کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے اسے حوالے سے مزید کہا کہ بہت جلد ہی وزیر اعظم شہاز شریف کو ایک سمری بھیجی جارہی ہے جس میں وزیراعظم سے درخواست کی جائیگی کہ وہ غیرفعال سی پیک اتھارٹی کو جلد از جلد ختم کردیں. انھوں نے کہا کہ غیر فعال سی پیک اتھارٹی ایک ہم پر ایک بوجھ بن گیا ہے کیونکہ اس پر حکومت کے بے تحاشا پیسے اور وسائل ضائع ہورہے ہیں.
انھوں نے مزید کہا کہ اس وقت سی پیک کے تمام منصوبوں پر کام نہایت سست روی کا شکار ہے. وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے اس وقت جاری سی پیک کے منصوبوں پر کام کی سست روی پر نہایت غم اور عدم اطمینان کا اظہار کیا اور کہا سی پیک پاکستان کے لئے ایک گیم چینجر کی حیثیت رکھتا ہے۔ لیکن گزشتہ حکومت میں اس حوالے سے کوئی کام نہیں کیا گیا اور نہ ہی کوئی توجہ دی گئی. اس موقع پر انھوں نے متعلقہ محکموں کے اہلکاروں کو ہدایت جاری کی کہ وہ ہر دو ہفتے بعد کام کا جائزہ لیں۔
Menu