کراچی: پاکستان تحریک انصاف کی ٹکٹ پر کامیاب ہونے والے رکن قومی اسمبلی اور مشہور اینکر ڈاکٹرعامر لیاقت گھر میں مردی حالت میں پائے گئے.
مردان ٹائمز کو کراچی سے ملنے والی خبروں کے مطابق رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی موت کی وجہ طبیعت خرابی کی خرابی تھی۔
مزید تفصیلات کے مطابق نجی چینل کے معروف میزبان اور رُکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین طبیعت کی خرابی کی وجہ سے انتقال کرگئے ہیں. وہ کراچی میں اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے.
اس حوالے سے باخبر زرائع کے مطابق رکن قومی اسمبلی کے کمرے کا کافی دیر سے بند تھا اور ان کے گھر کےملازمین کافی وقت سے ان کو دروازہ کھٹکھٹا رہے تھے لیکن دروازہ نہیں کھل رہا تھا. بعد میں ان کے کمرے کا دروازہ زبردستی کھولا گیا تو اندر جانے پر معلوم ہوا کہ عامر لیاقت حسین اپنے کمرے میں بستر پر مردہ حالت میں پائے گئے.
ان کو نزدیکی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر ڈاکٹروں نے ان کے انتقال کی تصدیق کردی ہے. تاہم اس سے پہلے عامر لیاقت کے ڈرائیور نے پولیس کو ان کی طبیعت کی خرابی کی اطلاع دی تھی اور انھوں نے پولیس کو یہ بھی بتایا کہ ان کے کمرے سے گزشتہ روز چیخنے کی آوازیں بھی آئیں.
اس حوالے سے پولیس نے کہا ہے عامر لیاقت کی موت کی وجہ جاننے کے لئے ان کا پوسٹ مارٹم بھی کیا جائےگا. اور اس کے بعد ان کی لاش کو ورثاء کے حوالے کیا جائے گا. پولیس نے یہ بھی کہا ہے کہ عامر لیاقت کے گھر سے شواہد جمع کے جارہے ہیں اور اس حوالے سے ان کے ملازمین اور ڈرائیور سے بھی بیانات لئے جائیں گے.
Menu