فارن فنڈنگ کیس: ایف آئی اے نے پی ٹی آئی کی مزید پانچ کمپنیوں کا سراغ لگا لیا

Imran_Khan
عمران خان، سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی چئیرمین۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے پاکستان تحریک انصاف کے خلاف فارن فنڈنگ کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں مزید پیش رفت سامنے آئی ہے اور پاکستان تحریکِ انصاف کی مزید 5 بیرون ملک کمپنیوں کا سراغ لگا لیا۔
مردان ٹائمز کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے پاکستان ٹحریک انصاف کے خلاف فارن فنڈنگ کیس کے سلسلے میں مزید پیش رفت کرتے ہوئے مزید بیرون ملک پانچ کمپنیوں کا سراغ لگا لیا ہے۔
اس حوالے سے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے الیکشن کمیشن اور ایف بی آر میں جمع کئے گئے گوشواروں میں ان پانچ کمپنیوں کا کہیں بھی ذکر نہیں ہے۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ یہ پانچ کمپنیاں امریکا، کینیڈا، انگلینڈ، بیلجیئم اور آسٹریلیا میں ہیں۔ ایف آئی آے زرائع کا مزید کہنا ہے کہ مذکورہ پانچ کمپنیوں میں سے بعض بند ہیں جبکہ کچھ اب بھی فعال حالت میں ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں