اسلام آباد: پاکستان میں قدرتی آفات سے نمٹنے والے ادارے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے خبردار کیا ہے کہ اگلے 24 سے 48 گھنٹوں کے دوران کالاباغ اور چشمہ کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب کا خطرہ ہے۔
مردان ٹائمز کے مطابق پاکستان میں قدرتی آفات سے نمٹنے والے ادارے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے اپنے ایک حالیہ بیان میں خبردار کیا ہے کہ فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن (ایف ایف ڈی) کی پیشنگوئی کے مطابق اگلے 24 سے 48 گھنٹوں کے دوران کالاباغ اور چشمہ کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب کا خطرہ ہے۔
سیلابوں کی پیشنگوئی کرنے والے ادارے ایف ایف ڈی کے مطابق دریائے سندھ میں کالاباغ اور چشمہ کے مقام پر انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کی پیش گوئی کی ہے۔
ایف ایف ڈی کا کہنا ہے کہ آئیندہ 24 سے 48 گھنٹوں کے دوران دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر بھی نہایت اُونچے درجے کے سیلاب کے خطرے کی پیشنگوئی کی ہے۔
اس کے علاوہ این ڈی ایم اے نے سیلاب کے پیش نظر رواں ہفتے کے دوران صوبائی اور ضلعی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز سمیت دیگر تمام متعلقہ اداروں کوہدایات جاری کی ہے کہ کسی بھی جگہ پر ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے بر وقت تیار رہیں۔