صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات، افشا کی گئی آڈیوز پر تبادلہ خیال

PM Shahbaz and President Arif Alvi meeting Photo Facebook 640x480
صدر مملکت اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان ملاقات۔ فوٹو: فیس بُک

اسلام آباد: پاکستان کے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کے درمیان اہم ملاقات کی گئی۔
مردان ٹائمز کے مطابق صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان ایک اہم ملاقات ایوان صدر میں ہوئی ہے جس میں ملکی سیکیورٹی اور معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
صدر مملکت اور وزیراعظم کے درمیان یہ ملاقات اسحاق ڈار کی حلف برداری تقریب سے قبل ہوئی جس میں آڈیو لیکس کے معاملہ بھی زیرغور آیا اور اس پر بھی گفتگو ہوئی۔
صدر مملکت اور وزیراعظم کے درمیان ہونے والے اس ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کوجنرل اسمبلی اجلاس کے دوران مختلف سربراہان مملکت سے ملاقاتوں کے متعلق آگاہ کیا۔
ایوان صدر میں اسحاق ڈار کی وزیرخزانہ کی حیثیت سے حلف برداری کے بعد انھوں نے بھی فوری طور پر صدر مملکت سے ملاقات کی جو 20 منٹ تک جاری رہی۔ اس موقع پر دونوں رہنماوں نے پاکستان کی معاشی صورتحال پر اظہار تشویش کیا۔ دونوں رہنماوں کے درمیان پاکستان میں حالیہ شدید سیلاب کی وجہ سے ملکی معیشت کو ملنے والی نقصان پربھی گفتگو کی گئی۔
اس ملاقات میں وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے پاکستان کی معاشی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے صدر مملکت کو اپنے پلان سے بھی آگاہ کیا اور اس حوالے سے دونوں رہنماوں کے درمیان اہم گفتگو کی گئی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں