نئی دہلی: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران نیازی کی طرف سے اسٹیبلشمنٹ کے خلاف سخت گیر رویہ اختیار کیا ہے اور اپنی حالیہ تقاریر کی وجہ سے ہندوستانی صحافیوں کے "سب سے پسندیدہ” شخص بن گئے ہیں۔
مردان ٹائمز کے مطابق پی ٹی آئی کے عمران نیازی اپنے اسٹیبلشمنٹ اور افواج پاکستان کے خلاف منفی پروپیگنڈا کرنے اور ان کے خلاف سختگیر رویہ اپنانے پر بھارتی صحافیوں کے پسندیدہ شخصیت بن گئے ہیں۔
عمران نیازی جو کہ عدم اعتماد کے کامیاب ہونے کے بعد حواس باختہ ہوگئے ہیں، نے اپنی توپوں کا رخ پاک فوج اور اسٹیبلشمنٹ کی طرف کردیا ہے اور روز کوئی نئی تماشہ کھڑا کررہا ہے۔ واضح رہے کہ سابق وزیراعظم عمران نیازی نے اپریل میں اپنی برطرفی کے بعد سے اسٹیبلشمنٹ اور پاک فوج کو بار بار تنقید کا نشانہ بنایا اور اپنے تقاریر میں پاک فوج کو کھبی جانور اور کھبی اور ناشائستہ الفاظ سے پکارا جس کی تصدیق گزشتہ روز آئی ایس پی آر کے ڈی جی اور ڈی جی آئی ایس آئی نے اپنے مشترکہ پریس کانفرنس میں واضح الفاظ میں کی ہے۔
مزید یہ کہ جیسے جیسے ان کا لانگ مارچ قریب آیا، انھوں نے اپنے تقاریر میں مزید اشتعال انگیزی پیدا کی اور اور شدت کے ساتھ پاک فوج اور اس ملک و قوم کے لئے جانوں کی قربانیاں ادا کرنے والے ادارے پر تنقید شروع کردی ہے۔
اسی فوج اور اسٹیبلشمنٹ مخالف بیانات کی وجہ سے اے بی پی نیوز کی صحافی روبیکا لیاقت نے پی ٹی آئی رہنما فیاض چوہان کے ساتھ ایک شو کی میزبانی کرتے ہوئے کہا: "پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان میرے سب سے پسندیدہ بن گئے ہیں کیونکہ اب ان کی نظریں آئی ایس آئی کے رازوں کو بے نقاب کرنے پر لگی ہوئی ہیں۔”
بھارتی صحافی نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ "ہم اسے (مستقبل میں اقتدار میں) بھی پسند کریں گے۔ آپ کے لیے نیک تمنائیں،”. بھارتی صحافی کی طرف سے یہ الفاظ ایک ایسے وقت میں ادا کی گئی ہیں جب پاکستان میں عمران نیازی لانگ مارچ کے لیے لاہور میں ایک بار پھر سے اسٹیبلشمنٹ اور فوج کے خلاف اپنے نازیبا تقاریر کے لئے تیار ہے۔
Ik favourite politician in India!!!
“Imran Khan became our favorite today”, Indian media!!
Slandering the motherland & accepting praises from the enemy country!! Shame on Niazi… pic.twitter.com/UgUNBcttWS
— Nida Khuhro (@KhuhroNida) October 28, 2022
واضح رہے کہ بھارتی صحافی کی ویڈیو وائرل ہونے سے ایک دن پہلے ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کی طرف سے عمران نیازی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ عمران نیازی کی جانب سے پاک فوج کو "غیر جانبدار اور جانور” اس لئے کہا گیا کیونکہ فوج نے عمران نیازی کی طرف سے نے "غیر قانونی کام” کرنے سے انکار کیا تھا کے۔
ڈی جی آئی ایس آئی نے مزید کہا کہ ’’غیر قانونی کام‘‘ کرنے سے انکار کرنا کسی ایک فرد یا آرمی چیف کا نہیں بلکہ پاکیستانی فوج کے پورے ادارے کا فیصلہ ہے۔