کراچی: پاکستان کے وفاقی وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان کا ڈیفالٹ ہونے کا کوئی خطرہ نہیں ہے، بلکہ میں ثابت کر سکتا ہوں کہ پاکستان ڈیفالٹ نہیں ہوگا۔
مردان ٹائمز کے مطابق پاکستان کے وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے پاکستان اسٹاک ایکسچینچ کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ماضی کا پاکستان نہیں، کیوں ڈیفالٹ کر جائے گا؟
انھوں نے مزید کہا ہے کہ یہ ضرور ہے کہ پاکستان میں معاشی طور پرمشکل حالات ہیں لیکن پھر بھی پاکستان ڈیفالٹ نہیں کرے گا۔ انھوں نے کراچی میں تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں اس وقت زرِمبادلہ کے ذخائر کم ہیں مگر ڈیفالٹ کا کوئی خطرہ بالکل بھی نہیں ہے، انھوں نے کہا کہ یہ ملک رہے گا، اور ہم سب کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔
وفاقی وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کراچی میں پاکستان سٹاک ایکسچینج کے پروگرام میں مزید کہا کہ ایک سوچے سجمجے منصوبے کے تحت لوگوں کو خوف میں مبتلا کر دیا گیا ہے جس کی وجہ سے کوئی ڈالر تو کوئی سونا خرید رہا ہے، انھوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان بھنور میں آ چکا ہے، جس سے پاکستان کو نکالنا ہے۔
اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ اگر چہ ہمیں اس وقت سنگین مسائل کا سامنا ہیں لیکن ہمیں ان کا حل بھی نکالنا ہے، پاکستان کے ڈیفالٹ کا رونا رونے والے کس کے لیے کام کر رہے ہیں؟